ابنا: وزارت انٹیلی جینس کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جینس کاروائی کے دوران ملک کے اندر تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے اسرائیلی دہشتگرد نیٹ ورک کے متعدد ارکان کو گرفتار کرلیا گيا ہے-
وزارت انٹیلی جینس کے بیان میں آیا ہے کہ اسرائیل کے کام کرنے والا دہشتگردوں کا یہ نیٹ ورک ملک کے سرحدی علاقوں میں کئی ماہ کی نگرانی اور پیچیدہ جاسوسی آپریشن کے دوران پکڑا گيا ہے۔
بیان کے مطابق گرفتار شدگان میں سے بعض، دہشتگردی کی کاروائيوں کے لئے پوری طرح تیار تھے کہ انٹیلی جینس اہلکاروں نے چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا اور دہشتگردی کی سازش ناکام ہوگئی-
آّپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور دیگر فوجی سازو سامان برامد ہوا ہے۔وزارت انٹیلی جینس کے مطابق اس آپریشن کی مزید تفیصلات بعد میں جاری کی جائيں گی- اس سے قبل ایران کے انٹیلی جینس اداروں نے اسی طرح کے ایک پیچیدہ جاسوسی آپریشن کے دوران30 مئی، 2011 کوامریکی خفیہ ادارے سی آئی کے لئے کام کرنے والے ایک جاسوس کو گرفتار کیا تھا
24 نومبر،2011 کو ایران میں سی آئی اے کے کئی جاسوں کو گرفتار کیا تھا جو ایران کے جوہری تنصیبات اور دوسرے اہم اداروں میں رخنہ انداز کی کوشش کر رہے تھے- قبل ازیں ایران اور لبنان میں سرگرم سی آئی اے کے ایک بارہ رکنی جاسوسی نیٹ ورک کو لبنان کی تحریک مزاحمت حزب اللہ کے تعاون سے تہس نہس کیا جاچکا ہے۔
علاوہ ازیں 17 دسمبر،2011 ایرانی انٹیلی جینس نے امریکہ کے جدید ترین جاسوس طیارے کو کامیابی کے ساتھ کنٹرول میں لیکر زمین پر اتارے جانے کے واقعے کے بعد سی آئی اے کے لئے کام کرنے والے ایک ایرانی نژاد امریکی جاسوس کو بھی گرفتار کیا تھا-
........
/169